گوارہ کی کاشت
گوارا ایک پھلی دار فصل ہے جو صدیوں سے برصغیر میں کاشت کی جاتی ہے پوری دنیا میں تقریبا 95 پرسنٹ گوارا کی کاشتکاری بر صغیر کی سرزمین پر کی جاتی ہے لہذا یہ ایک بہت اہم فصل ہے اس میں تقریبا 35 پرسنٹ پروٹین پایا جاتا ہے جو کہ جانوروں کے گوشت میں اضافے کا سبب بنتا ہے

گوارہ کی کاشت
گوارہ ایک پھلی دار فصل ہے جو صدیوں سے برصغیر میں کاشت کی جاتی ہے پوری دنیا میں تقریبا 95 پرسنٹ گوارہ کی کاشتکاری بر صغیر کی سرزمین پر کی جاتی ہے لہذا یہ ایک بہت اہم فصل ہے اس میں تقریبا 35 پرسنٹ پروٹین پایا جاتا ہے جو کہ جانوروں کے گوشت میں اضافے کا سبب بنتا ہے اس کے علاوہ اسے سبزی اور دال کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے کوارا کی فصل بطور کھاد اورزمین کی زرخیزی بڑھانے کے لیے یہ گرین میں نیورنگ یا سبز کھاد کے طور پہ بھی یہ اگایا جاتا ہے اور یاد رکھیں یہ بہت ہی بہترین ذریعہ ہے زمین میں نائٹروجن فکسیشن کا۔ اگر اپ زمین میں نائٹروجن ایڈ کرنا چاہتے ہیں تو گوارہ کی کاشت کر لیں اس سے زمین میں فی ایکڑ 300 پاؤنڈ یعنی ڈیڑھ سو کے جی نائٹروجن کا اضافہ ہو جائے گا
بیج بونا
گندم کی کٹائی کے بعد اپریل سے جولائی تک بیج بو سکتے ہیں تھل اور بارانی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے یہ فصل عام طور پر جولائی کے اخر تک کاشت کی جاتی ہے
کی اقسام گوارہ
گوارہ کی کچھ معروف اقسام میں بی ار 90 ،بی ار99 ، بی ار 2017،پی ار 21 ،پی ار 2017 ہیں گوار گم کے لیے بہترین قسم بی ار 21 ہے کیونکہ یہ جلدی پک جاتی ہے
زمین کی تیاری
گوارہ کی کاشت کے لیے ریتلی زمین بہتر ہے جہاں پانی کا نکاس اچھا ہو اور کلاٹھی زمینوں کے علاوہ باقی تمام زمینوں میں یہ کاشت کی جا سکتی ہے اس کی کاشت عموما ریتلے اور کم بارش والے علاقوں میں کی جاتی ہےلیکن آب پاش علاقوں میں بھی اس کی کاشت کامیابی سے کی جا سکتی ہے
دو مرتبہ ہل چلا کر زمین کو جڑی بوٹیوں سے پاک کر لیں اب یہ زمین بیج بونے کے لیے تیار ہے
بیج کی شرح
گوارہ کی سبز کھاد اور چارے والی فصل کے لیے بیج کی شرح زیادہ رکھتے ہیں یعنی 20 سے 25 کلو گرام فی ایکڑ جب کہ بیج والی فصل کے لیےاٹھ سے دس کلو گرام فی ایکڑ کافی ہے
بیج کا چناؤ
اور یاد رکھیں اپ کو تصدیق شدہ بیج خریدنا ہے جو اپ کو پنجاب سیڈ کارپوریشن،
ایوب ایگریکلچر ریسرچ سینٹر یا این اے ار سی سے مل جائے گا۔
بیج لگانا
سبز کھاد یا چارے کے لیے چھٹے کے ذریعے کاشت کیا جاتا ہے جب کہ بیج کے لیے قطاروں میں لگایا جاتا ہے اور ایک قطار کا دوسری قطار سے فاصلہ تقریبا ڈیڑھ فٹ رکھا جاتا ہے جبکہ ایک پودے کا دوسرے پودے سے چھ انچ کا فاصلہ ضروری ہے۔
گوارہ کی کٹائی
جب پھلیاں 80 سے90 پرسنٹ پک جائیں تو فصل کاٹ لیں اور اسے چھوٹی چھوٹی ڈیڑوں کی صورت میں باندھ کر خشک کر لیں اور ویٹ ہارویسٹ کے ذریعے بیچ کو الگ کر لیں پھر پھیلا کر سٹور کرنے کے لیے خشک کر لیں۔
What's Your Reaction?






