پرندوں میں نیو کیسل وائرل انفیکشن

نیو کیسل ایک وائرل بیماری ہے جو ایک پرندے سے دوسرے پرندے کو لگتی ہے

Aug 12, 2024 - 20:44
Sep 20, 2024 - 15:55
 0  141
پرندوں میں نیو کیسل وائرل انفیکشن

پرندوں میں نیو کیسل وائرل انفیکشن

 نیو کیسل بیماری ایک وائرل انفیکشن ہے جو عام طور پر پولٹری میں دیکھا جا سکتا ہے لیکن یہ پالتو پرندوں کو بھی متاثر کرتا ہے نیوکیسل   پرندوں کے پھیپھڑوں میں ہوا کے ذریعے داخل ہوتی ہے اور بہت ساری بیماریوں کی وجہ بنتی ہے بدقسمتی سے ابھی تک اس کا کوئی علاج نہیں مل سکا جتنی جلدی ہو سکے متاثرہ پرندے کو الگ کر دیں تاکہ باقی صحت مند پرندوں میں انفیکشن نہ پھیلے

علامات 

متاثرہ پرندے میں اپ کو درج زیل علامت دیکھنے کو ملیں گے 

بھوک میں کمی وزن میں کمی چھینکنا ناک سے خارج ہونا آنکھ سے پانی نکلنا سانس لینے میں مشکل چمکدار پیلا یا سبز رنگ 

اقسام 

نیو کیسل بیماری کی تشویش ناک مراحل میں جھٹکے رگنا غیر ارادی حرکت ٹانگوں یا پروں کا فالج گردن کا موڑنا سر کی غیر فطری پوزیشن وغیرہ شامل ہیں تاہم تمام متاثرہ پرندے یہ علامات ظاہر نہیں کرتے بلکہ کچھ تو علامات ظاہر ہونے سے پہلے اچانک مر جاتے ہیں 

اسباب 

چونکہ یہ بیماری ایک وائرل انفیکشن ہے جو ہوا میں پائے جانے والے سانس کے خارج ہونے والے مادہ آلودہ خوراک پانی فضلہ اور گندے ماحول سے پھیلتی ہے تاہم بیمار پرندے سے براہ راست رابطہ اس بیماری کی بنیادی بنتی ہے 

علاج 

ایک بار تشخیص ہو جانے کے بعد فورا ڈاکٹر سے رابطہ کریں ڈاکٹر متاثرہ پرندے کو الگ رکھے گا اور اسے اتھنائز کر سکتا ہے کیونکہ اس بیماری کا کوئی علاج نہیں اس کے علاوہ نیو کیسل بیماری کے اطلاع حکام کو دی جانی چاہیے کیونکہ یہ انفیکشن گھریلو پولٹری میں تیزی سے پھیلتا ہے اور جان لیوا ہے

What's Your Reaction?

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow