پرندوں میں انکھوں کی بیماری اور اس کا علاج 

بڑھتی ہوئی گرمی کی وجہ سے پرندے کو آنکھوں کی بیماریاں اکثر لگ جاتی ہیں جیسے انکھ سے پانی نکلنا انکھ کے گرد دانے بننا یا انکھ میں جلی بن جانا ہے اس ارٹیکل میں ہم ان سب کنڈیشن اور علاج کے بارے میں دیکھیں گے

Jul 28, 2024 - 13:22
Sep 20, 2024 - 15:56
 0  65
پرندوں میں انکھوں کی بیماری اور اس کا علاج 

پرندوں میں انکھوں کی بیماری اور اس کا علاج 
انکھوں کی بیماری 
گرمی بڑھنے کی وجہ سے پرندوں کو انکھوں کی بیماری اکثر لگ جاتی ہے جن میں سے کچھ کنڈیشن درج ذیل ہیں

پہلی کنڈیشن 
پرندے کی انکھوں کے اندر اور باہر ایک سفید رنگی جلی بن جاتی ہے ایسا لگتا ہے جیسے ان کی انکھوں میں پس ہے سب سے پہلے اس پرندے کو علیحدہ کر لیں تاکہ  کسی دوسرے پرندے کو یہ بیماری نہ ہو۔

علاج   میڈ یکل سٹور سے بورک ایسڈ لینا ہے اور اسے برڈ کی انکھ میں ڈالنا ہے پانچ چھ سیکنڈ انتظار کرنے کے بعد اس میں عرق گلاب ڈال کے چھوڑ دے اور جو انکھ کے ارد گرد  پانی لگے اسے ٹشو یا کپڑے کے ساتھ صاف  کر دیں تاکہ انفیکشن نہ پھیلے۔ چار سے پانچ دن علاج کریں گے تو اپ کا پرندہ انشاءاللہ بالکل ٹھیک ہو جائے گا

بورک ایسڈ کے ڈالنے کے بعد اپ بیٹنو سول این یا پھر میتھا کلور ان دونوں میں سے کسی ایک کا ایک قطرہ پرندے کی انکھ میں ڈال دیں

دوسری کنڈیشن 
اس میں پرندے کی انکھوں سے پانی نکلنا شروع ہو جاتا ہے اور پھر آنکھیں ہلکی ہلکی سوجھ جاتی ہیں 

علاج    اس کا علاج بھی بہت اسان ہے سب سے پہلے پرندے کی انکھ میں بورک ایسڈ ڈالیں اور پھر اسے عرق گلاب کے ساتھ اچھے سے دھوئیں اس کے بعد اس کی انکھ کے اندر بیٹنو سول این یا پھر میتھا کلور  کا ایک قطرہ ڈال لیں اور گولی جس کا نام        ایز تھرو مائسین جو اپ نے 250 ایم جی والی لینی ہے اس کو پاؤڈر بنا کر ایک لیٹر پانی میں ڈال دیں اور رات کو پرندوں کے پنجرے سے پانی نکال دیں اور صبح ان کو یہ گولی والا پانی پلائیں اس سے ہوگا یہ کہ  پرندوں کی انکھ کے اندر جوانفیکشن  ہوگا وہ کافی جلدی ختم ہو جائے گا

تیسری کنڈیشن 
اس  میں پرندے کی آنکھ کے ارد گرد پوکس بن جاتے ہیں ایسی حالت میں اپ کو پرندے کی انکھیں پروپر صاف کرتے رہنا چاہیے اور عرق گلاب سے دھوتے رہیں ساتھ بورک ایسڈ کو پانی میں ڈال کر اس کا سپرے پرندے کی انکھوں پر کر سکتے ہیں اس کے علاوہ ایک ٹیوب اتی ہے جسے پولی فیکس  انٹیمنٹ کہتے ہیں وہ بھی استعمال کر سکتے ہیں

 ایسی کنڈیشن میں اپ ایک اور کام کر سکتے ہیں نیم کے پتے رات کو پانی میں ڈال کے رکھ دیں صبح کو اس پانی کا سپرے پرندے کی انکھوں پر کریں بہت جلدی ٹھیک ہو جائے گا

What's Your Reaction?

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow