سیم زمین کا علاج اور بچاؤ کا طریقہ

زمین کے اوپر ی سطح کا پانی جب نچلے پانی سے مل کر زمین کے اوپر آجاتا ہے تو اسے سیم کہا جاتا ہے پاکستان میں سیم زدہ رقبہ 24 لاکھ 70 ہزار ایکڑ ہےاس ارٹیکل میں ہم سیم کے اسباب نقصانات اور ٹھیک کرنے کا طریقہ دیکھیں گے

May 28, 2024 - 09:18
May 30, 2024 - 09:23
 0  388
سیم زمین کا علاج اور بچاؤ کا طریقہ

سیم زمین کا علاج اور بچاؤ کا طریقہ

زمین کے اوپر ی سطح کا پانی جب نچلے پانی سے مل کر زمین کے اوپر آجاتا ہے تو اسے سیم کہا جاتا ہے پاکستان میں سیم زدہ رقبہ 24 لاکھ 70 ہزار ایکڑ ہے

 اسباب

نہر وغیرہ کے کناروں سے جب پانی سیم سیم کرنیچے جاتا ہے اور نیچے والی سطح کے پانی سے ملتا ہے تو پانی کی سطح کافی اونچی ہو جاتی ہے جو کہ سیم کا سبب بنتا ہے

نہر، نالے سیدھے نہ ہونے کی وجہ سے یا  ان کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ان میں جڑی بوٹیا پھنس جاتی ہیں جس کی وجہ سےپانی کی رفتار سست ہو جاتی ہے اور پانی نیچے چلا جاتا ہے اور نیچے والی سطح سے مل کر سیم کا سبب بنتا ہے

چونکہ ہمارے کھیت غیر ہموار ہیں اور اونچی جگہ پر پانی چڑھانے کے لیے ہم وافر مقدار میں کھیت کو پانی لگا دیتے ہیں نیچی جگہ پر پانی کھڑا رہتا ہے جو کہ سیم کا سبب بنتا ہے

آب پاشی کا غیر مناسب طریقہ سندھ میں اکثر لوگ ضرورت سے زیادہ پانی فصلوں کو دے دیتے ہیں اضافی پانی سیم سیم کر زمین کے نیچے چلا جاتا ہے اور نچلے پانی کی سطح کو اوپر لے آتا ہے اور سیم کا سبب بنتا ہے

 بعض علاقوں میں زمین ریتلی اور باریک باریک پتھریلی زمین ہوتی ہے ایسی زمین پر پانی کافی نیچے چلا جاتا ہے اور نقصان نہیں پہنچاتا کچھ جگہ پر زمین سخت ہوتی ہے اور سخت ہونے کی وجہ سے پانی نیچے نہیں جاتا اور اکٹھا ہوتا رہتا ہے اور اکٹھا ہو کر سیم کی شکل اختیار کر لیتا ہے

زیادہ بارشوں والے علاقے میں نچلی جگہ پر پانی کھڑا رہتا ہے اور سیم کا سبب بنتا ہے

نقصانات

سیم کی وجہ سے زمین خراب ہو جاتی ہے زمین کے اندر جو مسام ہوتے ہیں ان  میں پانی بھر جاتا ہے

جو بھی فصلیں کاشت کریں گے انہیں مناسب اکسیجن نہیں ملے گی اور وہ پودے مرجھا جائیں گے فصلیں صحیح گرو نہیں کریں گی

جب پانی کی سطح اوپر اتی ہے تو نمکیات بھی ساتھ لے کر آتیہے جبکہ پانی بخارات بن کر اڑ  جاتا ہے اور نمکیات زمین پر رہ جاتے ہیں جس کی وجہ سے زمین تھوڑ کا شکار ہو جاتی ہے

ہماری زمین میں کچھ چھوٹے چھوٹے کیڑے،جراثیم ہیں جو زمین کی ذرخیزی کو بہار رکھتے ہیں جب پانی زیادہ ا جاتا ہے جس کی وجہ سے کیڑے جراثیم مر جاتے ہیںاور زمین کی زرخیز ی کم ہو جاتی ہے

ٹھیک کرنے کا طریقہ

حکومت کو چاہیے کہ نہر نالوں کے کنارے پکے کریں تاکہ نہر سے کھیت تک پانی کم وقت میں پہنچ سکے اس سے سیم  دور ہو سکتی ہے

نالوں کو سیدھا کرنا اور ان کی صفائی کا خاص خیال رکھنے سے  پانی کی رفتار تیز ہو گئی

آبپاشی نظام کو ٹھیک کرنا۔کھیتوں کو ہموارکرنا اور ضرورت کے مطابق کھیت کو پانی دینا اور وافر پانی سے گریز کرنے سے سیم سے بچا جا سکتا ہے

سیم کو ختم کرنے کے لیے حکومت کو چاہیے کہ سیم نہریں نکالی جائیں اور سیم نالے بنائے جائیں  زمیندار کو چاہیے کہ اپنے کھیتوں میں سیم نالیاں نکالے تاکہ سیم نالیوں کے ذریعے پانی سیم نالوں میں جائے اور سیم نالوں سے سیم نہروں تک پہنچے ضروری یہ ہے کہ ان نہروں نالیوں اور نالوں کی صفائی ہونی چاہیے تاکہ پانی کھڑا نہ ہو

What's Your Reaction?

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow