Chia Cultivation Seeds

3 years ago   Fruits and Vegetables   Lahore   1.7K views Reference: 5810

Location: Lahore

Price: 4,500 ₨


چیا سیڈ(سپرفوڈ) غیر روایتی لیکن بہت منافع بخش فصل
چیا سیڈ جو کہ تخم بلنگو سے ملتی جلتی شکل رکھتی ہے لیکن غذائیت فی ایکڑ پیداواری آمدن اور کاروباری منافع میں تخم بلنگو سے کہیں بہترفصل ہے چیا سیڈز زمانہ قدیم سے طاقت اور صحت کا خزانہ کہا جاتا رہا ہے اور جنگیں لڑنے والے سپاہیوں اور جرنیلوں کی خوراک میں شامل کیا جاتا تھا چیا سیڈ کی فصل لاطینی امریکہ اور آسٹریلیا سے تعلق رکھتی ہے لیکن اپنی بہترین غذائیت کیوجہ سے پوری دنیا میں مقبول ہورہی ہے اور اسکو کمرشل فصل کے طور پر کاشت بھی کیا جا رہا ہے
چیا سیڈ کی غذائی اعتبار سے ابہت اہم فصل ہے جسکو سپر فوڈ کہا جاتا ہے اسمیں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی بہت اچھی مقدار پروٹینکیلشیمآئرنمئگنیشیم زنک اور غذائی ریشے کا بہت اچھا ذریعہ ہونا ہے یورپیامریکی اور کچھ ایشیائی ممالک میں نیچرل فوڈ اور فوڈ سپلیمنٹ کے رجحان نے چیا سیڈ کی غذائیت کی بناہ پر بہت مقبولیت ہوئی اور جرمنیامریکی اور یورپی ممالک مین اسکی ڈیمانڈ بہت بڑھ چکی ہے پاکستان مین پچھلے تین سال سے چیا سیڈ کو کاشت کیا جا رہا ہے جو کہ ہائی ویلیو کراپ کی لسٹ میں سب سے اوپر ہے کیونکہ فی کلو اور فی من آمدن پاکستان میں اس سے بہتر کسی بھی فصل کی نہیں مل پاتی جبکہ پاکستان میں چیا سیڈ کی کھپت پوری کرنے کیلئے اسکو امپورٹ کیا جاتا ہے
چیا سیڈ کی کاشت پاکستان کے بیشتر حصوں میں کامیابی سے ہو رہی ہے کیونکہ یہ نیم گرم یا نسبتا ٹھنڈے علاقوں کی فصل ہے چیا سیڈ 5 سے 6 ماہ کے دورانیے کی فصل ہے جسکو گندم کاشت کرنیوالی فصل کیطرح کی زمین میں کاشت کیا جاسکتا ہےتقریبا گندم سے کم و بیش خرچے والی یہ فصل 15 نومبر سے لے کر 25 دسمبر تک کاشت کی جا سکتی ہے اسکو علیحدہ یا باغات میں دوسری فصل کے طور پر بھی کاشت کیا جاتا ہے جس سے باغ والی زمین سے ایک اچھی آمدن مل جاتی ہے
چیا سیڈ کی کاشت بیج اور پنیری دونوں سے کی جا سکتی ہے لیکن بیج سے کاشت بہت بہتر رزلٹ دیتی ہےچیا سیڈ کیلئے ہلکی میرا یا ریتلی مٹی والی زمین موزوں ہوتی ہے جسمیں پانی کا نکاس بہتر ہو مکئی کاشت کرنیوالی کھیلیاں بنا کر اسکے بیج پلانٹر یا چوکے کی مدد سے 6 انچ کی دوری پر لگائے جاتے ہیںاور فورا پانی دے دیا جاتا ہے موسم کی مناسبت سے ایک ہفتے کے اندر اندر بیج کا اگاؤ مکمل ہو جاتا ہے5 سے 8 پانی والی یہ فصل گندم کیساتھ یا موسم جلدی گرم ہونیکی صورت میں پک کر تیار ہوجاتی ہے اس فصل کا دورانیہ 100 سے150 دن کا ہوتا ہے اور فی ایکڑ پیداوار 8 سے 10 من کے درمیان ہوتی ہے اچھی پیدوار ی آمدن کے لحاظ سے ایک ایکڑ چیا سیڈ کی فصل 2 سے2.5 ایکڑ گندم کے برابر آمدن دیتی ہے
مزید معلومات یا بیج کی فراہمی کیلئے مندرجہ ذیل نمبرز سے رہنمائی لی جا سکتی ہے
03041116662 03356329472